بی ایس ای سنسیکس میں آج 930 پوائنٹس یا ایک اعشاریہ ایک پانچ فیصد کی کمی آئی اور یہ 80 ہزار 221 پر بند ہوا۔ نیشنل اسٹاک ایکسچینج نفٹی میں بھی 309 پوائنٹس یا ایک اعشاریہ دو پانچ فیصد کی کمی آئی اور یہ 24 ہزار 472 پر بند ہوا۔غیر ملکی زرِ مبادلہ کی مارکیٹ میں آج روپے کی قدر میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور ایک امریکی ڈالر کی قدر 84 روپے 7 پیسے رہی۔بھارت کی صرافہ مارکیٹ میں 24 کیرٹ سونا فی دس گرام 78 ہزار 510 روپے رہا، اور 999 فائن چاندی کی قیمت بھی بڑھ کر فی کلو گرام 99 ہزار 240 روپے ہوگئی۔
آخری خبریں ملنے تک، عالمی خام تیل مارکیٹ Brent Crude تیل، فی بیرل 74 ڈالر 89 سینٹس رہا جبکہ امریکہ کے West Texas انٹرمیڈئیٹ خام تیل کی قیمت، فی بیرل 71 ڈالرس 26 سینٹس رہی۔
Site Admin | October 22, 2024 9:35 PM