ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 31, 2024 10:19 PM

printer

بی ایس ایف میں گزشتہ پانچ سال کے دوران کُل 54 ہزار 760 اہلکاروں کی بھرتی کی گئی ہے

سرحدی حفاظتی فورس-BSF میں گزشتہ پانچ سال کے دوران کُل 54 ہزار 760 اہلکاروں کی بھرتی کی گئی ہے۔ آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ اطلاع فراہم کرتے ہوئے، داخلی امور کے وزیر مملکت نیتانند رائے نے کہا کہ BSF میں گزشتہ پانچ برسوں میں سات ہزار 372 نئی اسامیاں پیدا کی گئی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ BSF میں 10 ہزار سے زیادہ عہدے خالی ہیں۔ جناب رائے نے کہا کہ حکومت نے سابق اگنی ویروں کو BSF میں کانسٹیبل کے عہدے پر بھرتی کرنے کی غرض سے خصوصی ضابطے بنائے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ سابق اگنی ویر امیدواروں کیلئے زیادہ سے زیادہ عمر کی حد میں تین سال تک کی نرمی کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ اگنی پتھ اسکیم کے پہلے بیچ کے امیدواروں کو زیادہ سے زیادہ عمر کی مقررہ حد میں پانچ سال تک کی نرمی کی گئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ سابق اگنی ویر جسمانی اہلیت سے متعلق ٹیسٹ سے مستثنیٰ ہوں گے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں