ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 24, 2024 9:47 PM

printer

بی ایس ایف، سی آئی ایس ایف اور آر پی ایف سمیت مرکزی مسلح فورسز، سابق اگنی ویروں کو فورسز میں شامل کرنے جا رہی ہیں

بی ایس ایف، سی آئی ایس ایف اور آر پی ایف سمیت مرکزی مسلح فورسز، سابق اگنی ویروں کو فورسز میں شامل کرنے جا رہی ہیں۔ BSF کے ڈائریکٹر جنرل نتن اگروال نے بتایا ہے کہ سابق اگنی ویروں کو، بارڈر سکیورٹی فورس میں بھرتی کے لیے 10 فیصد ریزرویشن اور عمر میں چھوٹ دی جائے گی۔ CISF کے ڈائریکٹر جنرل نینا سنگھ نے بھی کہا ہے کہ وزارتِ داخلہ کے ذریعے لیے گئے ایک فیصلے کے مطابق، CISF فورس میں اگنی ویروں کو شامل کرنے کے لیے تیار ہے۔ اگنی ویروں کو کانسٹیبل کے عہدے پر 10 فیصدی ریزرویشن اور عمر نیز فزیکل Efficiency ٹیسٹ میں چھوٹ دی جائے گی۔ RPF کے ڈائریکٹر جنرل منوج یادو نے کہا کہ ریلوے پروٹیکشن فورس، عمر میں چھوٹ اور فزیکل Efficiency ٹیسٹ سے استثنیٰ کے ساتھ، اگنی ویروں کا فورس میں خیرمقدم کرنے کے لیے تیار ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں