بیڈمنٹن میں مایہئ ناز کھلاڑی ایچ ایس پرانائے، کوالالمپور میں ملیشیا اوپن کے مردوں کے سنگلز کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ انھوں نے بارش سے متاثرہ میچ کے پہلے دور میں کناڈا کے Brain Yang کو 12-12، 12-21، 12-15 سے ہرایا۔ وہ کل، پری کوارٹر فائنل میں چین کے Shi Feng سے مقابلہ کریں گے۔
خواتین کے سنگلز میں بھارت کی Malavika Bansod بھی ٹورنامنٹ کے دوسرے دور میں پہنچ گئی ہیں۔ انھوں نے آج دوپہر سیدھے سیٹوں میں ملیشیا کی کھلاڑی Jin Wei Goh کو 21-15، 21-16 سے ہرایا۔x