بیڈمنٹن میں کل چین کے Nanchang میں بھارت کے بیڈمنٹن کھلاڑی Tanvi Sharma، Aalisha Naik اور Pranay Shettigar بی ڈبلیو ایف عالمی جونئیر چمپئن شپ کے کواٹرفائنل میں پہنچ گئے۔ Tanvi نے 19 سال سے کم عمر کے زمرے میں خواتین کے سنگلز میں جاپان کی Nina Matsuta کو اکیس اٹھار، اکیس تیرہ سے ہرایا۔ Aalisha نے اسی زمرے میں ملیشیا کی Lim Zhi Shin کو اکیس سترہ، اکیس سترہ سے شکست دی۔
آج کوار ٹرفائنل میں Tanvi کا مقابلہ چین کی Xu Wen Jing سے جبکہ Aalisha کا مقابلہ ایک اور چینی کھلاڑی Dai Qin Yi سے ہوگا۔
19 سال سے کم عمر کے زمرے میں مردوں کے سنگلز میں Pranay نے تھائی لینڈ کے کھلاڑی کو اکیس چودہ، اکیس سترہ سے ہرایا۔ آج کوارٹرفائنل میں اُن کا مقابلہ چین کے Wang Zi Jun سے ہوگا۔