September 26, 2024 9:40 PM

printer

بیڈمنٹن میں کدامبی سری کانت، مکاؤ اوپن کے مردوں کے سنگلز کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں

بیڈمنٹن میں مکاؤ اوپن میں بھارت کے کدامبی سری کانت آج مردوں کے سنگلز کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ سری کانت نے اپنے ہم وطن آیوش شیٹی کو پری کوارٹر فائنل میں اکیس-تیرہ اور اکیس-اٹھارہ سے شکست دی۔خواتین کے ڈبلز مقابلے میں گایتری گوپی چند اور ٹریساجولی پر مشتمل تیسری درجہ بندی کی حامل بھارتی جوڑی بھی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ہے۔بھارتی جوڑی نے Lin Chih-Chun اور Teng Chun-Hsun کی تائیوان کی جوڑی کو پری کوارٹر فائنل میں بائیس-بیس اور اکیس-گیارہ سے ہرا دیا۔خواتین کے سنگلز مقابلوں میں بھارتی کھلاڑی تسنیم میر، جاپان کی چوتھی درجہ بندی کی حامل Tomoka Miyazaki سے پری کوارٹر فائنل میں ہار گئی ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں