ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 30, 2024 9:33 PM

printer

بیڈمنٹن میں لکشیہ سین اور پی وی سندھو، سید مودی انڈیا انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ ٹریسا جولی اور گائتری گوپی چند کی بھارتی جوڑی بھی خواتین کے ڈبلز کے فائنل میں پہنچ گئی ہے

سید مودی انڈیا انٹرنیشنل بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں بھارت کے سرکردہ بیڈمنٹن کھلاڑی لکشیہ سین مردوں کے سنگلز کے فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ لکشیہ سین نے سیمی فائنل میں جاپان کے Shogo Ogawa کو اکیس-آٹھ، اکیس-چودھ سے شکست دی۔ فائنل میں اب لکشیہ سین کا مقابلہ سنگاپور کے کھلاڑی Jia Heng Jason Teh سے ہوگا۔اس سے پہلے مشہور بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو خواتین کے سنگلز کے فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔ انہوں نے آج لکھنؤ میں اپنی ہم وطن کھلاڑی Unnati Hooda کو 21-12، 21-9 سے ہرایا۔ ٹریسا جولی اور گائتری گوپی چند کی بھارتی جوڑی بھی خواتین کے ڈبلز کے فائنل میں پہنچ گئی ہے۔انھوں نے سیمی فائنل میں تھائی لینڈ کی جوڑی کو اٹھارہ-اکیس، اکیس-اٹھارہ اور اکیس-دس سے ہرایا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں