بیڈمنٹن میں بھارت کی تریسا جولی اور گایتری گوپی چند کی خواتین کی ڈبلز جوڑی نے BWF کی تازہ ترین عالمی درجہ بندی میں اپنے کیریئر کا بہترین 11واں مقام حاصل کیا ہے۔
اِس دوران مردوں کے سنگلز میں لکشیہ سین عالمی درجہ بندی میں مردوں کے بہترین کھلاڑی کے طور پر 12ویں مقام پر رہے۔ خواتین کے سنگلز میں پی۔وی۔سندھو ایک اور پائیدان اوپر آکر عالمی درجہ بندی میں اب 15ویں نمبر پر آگئی ہیں۔
ستوِک سائیراج رِنکی ریڈی اور چراغ شیٹی عالمی درجہ بندی میں فی الحال 9ویں مقام پر ہیں۔x