بیڈمنٹن میں برمنگھم میں جاری آل انگلینڈ اوپن چیمپئن شپ میں آج کئی بھارتی کھلاڑی پری کوارٹر فائنل مقابلوں میں اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ مردوں کے سنگلز زمرے میں بھارت کے لکشیہ سین کا مقابلہ تیسری درجہ بندی کے حامل انڈونیشیا کے جوناتھن کرسٹی سے ہوگا۔ خواتین کے سنگلز میں عالمی نمبر 28 بھارت کی مالویکا بنسوڑ کا سامنا تیسری درجے کی جاپان کی Akane Yamaguchi سے ہوگا۔ مردوں کے ڈبلز زمرے میں بھارت کے سَتوِک سائیراج رَنکی ریڈّی اور چراغ شیٹی کی جوڑی کا مقابلہ آج Xie Hao Nan اور Zeng Wei Han کی جوڑی سے ہوگا۔
خواتین کے ڈبلز زمرے میں Treesa Jolly اور گائتری گوپی چند پر مشتمل بھارتی جوڑی کا مقابلہ آٹھویں درجے کی جنوبی کوریا کی Kim Hye Jeong اور Kong Hee Yong کی جوڑی سے ہوگا۔اِدھر مکسڈ ڈبلز میں بھارت کے روہن کپور اور Ruthvika Gadde کی جوڑی کا سامنا چین کی جوڑی سے ہوگا۔ دیگر میچوں میں PV سندھو اور HS پرونائے، ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ میں ہی باہر ہو گئے ہیں۔×