ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 1, 2024 2:33 PM

printer

بیڈمنٹن میں آج لکھنؤ میں سید مودی بین الاقوامی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پی وی سندھو اور لکشیہ سین اپنے اپنے زمرے کے فائنل میں کھیلیں گے

بیڈمنٹن میں آج لکھنؤ میں سید مودی بین الاقوامی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پی وی سندھو اور لکشیہ سین اپنے اپنے زمرے کے فائنل میں کھیلیں گے۔لکھنؤ کے بابو بنارسی داس یوپی بیڈمنٹن اکیڈمی میں خواتین سنگلز کے فائنل میں پی وی سندھو کا مقابلہ چین کی Wu Luo Yu سے ہونے والا ہے، جب کہ مردوں کے سنگلز فائنل میں لکشیہ سین کا سامنا سنگا پور کے Jia Heng Jason Teh سے ہوگا۔ خواتین ڈبلز کے فائنل میں Treesa Jolly اور گائتری گوپی چند کی جوڑی کا مقابلہ چین کی جوڑی سے ہوگا۔ اِدھر مکسڈ ڈبلز میں Dhruv Kapila اور Tanisha Crasto کی جوڑی فائنل میں تھائی لینڈ کی جوڑی سے ہار گئی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں