بیڈمنٹن میں، چین کے Ningbo میں بیڈمنٹن ایشیا چیمپین شپ میں بھارتی بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو، پریانشو راجاوت اور کرن جارج سنگلز کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔
دو بار کی اولمپک میڈلسٹ سندھو خواتین سنگلز کے دوسرے راؤنڈ میں جاپان کی Akane Yamwguchi کا سامنا کریں گی۔
مردوں کے سنگلز مقابلے میں دوسرے راؤنڈ میں کرن جارج تھائی لینڈ کے Kunlavut Vittidsarn سے جبکہ پریانشو راجاوت جاپان کے Kodai Naraokar سے مقابلہ کریں گے۔
مردوں کے ڈبلز کے دوسرے مرحلے میں روبن کمار Rethinasabapathi اور ہری ہرن Amsakarunan کی بھارتی جوڑی کا مقابلہ Aaron Chia اور Wooi Yik Soh کی ملیشیائی جوڑی سے ہوگا۔
اور مکسڈ ڈبلز میں Dhruv Kapila اور Tanisha Crasto کی بھارتی جوڑی، چینی Taipei کی Hong Wei Ye اور Nicole Gonzales کی جوڑی سے مقابلہ کرے گی۔
Ashith Surya اور Amrutha Pramuthesh پر مشتمل ایک دوسری بھارتی جوڑی اپنے دوسرے راؤنڈ کے میچ میں چین کی ٹاپ سیڈ Zhen Bang Jiang اور Ya Xin Wei پر مشتمل جوڑی سے مقابلہ کرے گی۔x