بیڈمنٹن میں، ٹریسا جولی اور گائتری گوپی چند کی بھارتی خواتین کی ڈبلز کی جوڑی کوالالمپور میں ملیشیا سُپر وَن تھاؤزینڈ کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ہے۔ اس جوڑی نے تھائی لینڈ کی Ornnicha Jong,satha,pornparn اور Sukitta Suwachai کو سیدھے سیٹوں میں شکست دی۔ چھٹے سیڈ کی بھارتی جوڑی نے محض آدھے گھنٹے میں ہی جیت حاصل کرلی۔
مردوں کے سنگلز مقابلے میں لکشیہ سین، پریانشو رجاوت اور ایچ ایس پرونائے 32 کے راؤنڈ میں کھیلیں گے جبکہ مالویکا بنسوڑ، آکارشی کشیپ اور انوپما اپادھیائے خواتین کے سنگلز مقابلے میں کھیلیں گی۔ x