انڈیا اوپن بیڈمنٹن میں آج نئی دلّی کے K D Jadhav Indoor اسٹیڈیم میں بیڈمنٹن کی بھارتی سرکردہ کھلاڑی پی وی سندھو خواتین کی سنگلز کوارٹر فائنل میں انڈونیشیا کی Gregoria Mariska Tunjung کا سامنا کریں گی جبکہ مردوں کے سنگلز کوارٹر فائنل میں کِرن جارج کا سامنا چین کے کھلاڑی Weng Hongyang سے ہوگا۔
چراغ شیٹی اور ستوک سائی راج رینکی ریڈی کی بھارتی مردوں کی جوڑی بھی آج کوارٹر فائنلز میں Jin Young اور Kang Min-hyuk کی جنوبی کوریا کی جوڑی کا سامنا کرے گی۔