وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ مہم نے ہزاروں افراد کو تحریک دی ہے اور ملک کی ترقی میں خواتین کو اہم مقام دیا ہے۔ سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ پر وزیر اعظم نے کہا کہ بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ مہم، یکسر تبدیلی والی ایک عوامی تحریک بن گئی ہے اور اس میں زندگی کے سبھی شعبوں سے وابستہ افراد شامل ہوئے ہیں۔ اس مہم کے 10 برس مکمل ہونے پر سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ پر وزیر اعظم نے کہا کہ بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ تحریک صنفی بھید بھاؤ کو ختم کرنے میں سودمند ثابت ہوئی ہے اور اس نے اس بات کو یقینی بنانے کیلئے سازگار ماحول قائم کیا ہے کہ لڑکیوں کو تعلیم تک رسائی حاصل ہو اور اپنے خوابوں کو پورا کرنے کیلئے یکساں مواقع ملیں۔
وزیر اعظم نے اس بات کو اجاگر کیا کہ بچوں کے کم جنسی تناسب والے اضلاع نے اہم پیش رفت کی ہے۔ انہوں نے اس اہم سنگ میل کو حاصل کرنے کیلئے مختلف برادریوں کی خدمات سے متعلق تنظیموں اور افراد کی متعلقہ کوششوں کیلئے تشکر کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے ہر کسی پر زور دیا کہ وہ بیٹیوں کے حقوق کا تحفظ کرنا، ان کی تعلیم کو یقینی بنانا جاری رکھیں اور ایک ایسا معاشرہ تشکیل دیں، جہاں وہ بغیر بھید بھاؤ کے آگے بڑھ سکیں۔×