لوک سبھا اسپیکر اوم برلا آج سے اِس مہینے کی 17 تاریخ تک جنیوا میں منعقد ہونے والی بین پارلیمانی یونین IPU کی 149 اسمبلی میں پارلیمانی وفد کی قیادت کریں گے۔ جناب برلا زیادہ پُرامن اور پائیدار مستقبل کیلئے سائنس ٹیکنالوجی اور اختراع کا استعمال کے موضوع پر اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ وہ بین پارلیمانی یونین کی گورننگ کونسل کی میٹنگوں میں شرکت کریں گے اور اِس ماہ کی 14 تاریخ کو جنیوا میں بھارتی برادری سے ملاقات کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ اسمبلی کے موقع پر دیگر ملکوں کی پارلیمنٹ کے اپنے ہم منصبوں سے بھی ملاقات کریں گے۔ بھارتی وفد میں راجیہ سبھا کے نائب چیئرمین ہری ونش سنگھ، دونوں ایوانوں کے سکریٹری جنرل اور متعدد دیگر ممبران پارلیمنٹ شامل ہیں۔
بین پارلیمانی یونین IPU کے ارکان 180 پارلیمنٹ جبکہ 15 پارلیمنٹ ایسو سی ایٹ ممبران ہیں۔ ممبران میں بڑے ممالک جیسے چین، بھارت اور انڈونیشیا کے ساتھ ساتھ چھوٹے ممالک جیسے Cabo Verde، San Marino اور Palau شامل ہیں۔