بین الاقوامی کھیلوں کے منتظمہ ادارے عالمی ایتھلیٹکس نے ایتھلیٹ کی جنس کا تعین کرنے کیلئے لعابِ دہن کی لازمیت کو منظوری دے دی ہے۔ تنظیم کے صدر Sebestian COE نے کہا کہ یہ فیصلہ خواتین کے زمرے کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے کیا گیا ہے۔ آج چین کے Nanjing میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے جناب Coe نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد اعتماد فراہم کرنے اور مسابقت پر توجہ مرکوز رکھنے کی راہ ہموار کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تجویز پر کافی غور و خوض کے بعد یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔ میڈیا کی خبروں کے مطابق عالمی ایتھلیٹکس کا ارادہ، اس سال 13 سے 21 ستمبر تک ٹوکیو میں منعقد ہونے والی عالمی چمپئن شپ میں خواتین کے زمرے میں حصہ لینے کے خواہشمند ایتھلیٹس کے لئے جانچ کرانا ہے۔
Site Admin | March 25, 2025 9:43 PM
بین الاقوامی کھیل کود کے منتظمہ ادارے، عالمی ایتھلیٹکس نے کھلاڑیوں کی صنف کی تشخیص کرنے کیلئے، لعابِ دہن کی لازمی جانچ متعارف کرانے کی منظوری دے دی ہے
