بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے آج مردوں کی ICC چمپئن ٹرافی 2025 میں کھیلے جانے والے مقابلوں کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ، اگلے سال 19 فروری سے 9 مارچ کے درمیان منعقد ہوگی۔ 1996 کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب دفاعی چمپئن پاکستان، کسی عالمی کرکٹ ٹورنامنٹ کی میزبانی کر رہا ہے۔
پاکستان اور متحدہ عرب امارات مشترکہ طور پر اس ٹورنامنٹ کی میزبانی کر رہے ہیں۔ تمام مقابلہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں کھیلے جائیں گے۔
بھارت، بنگلہ دیش، نیوزی لینڈ اور پاکستان کے ساتھ گروپ۔اے میں ہے، جبکہ گروپ۔بی میں افغانستان، آسٹریلیا، انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کو رکھا گیا ہے۔ بھارت اپنا پہلا مقابلہ 20 فروری کو دبئی میں بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گا۔
ٹورنامنٹ کے مقابلہ پاکستان میں لاہور، کراچی اور راول پنڈی کے اسٹیڈیموں میں جبکہ متحدہ عرب امارات میں دبئی میں منعقد ہوں گے۔ x