بین الاقوامی کرکٹ کونسل ICC نے آج اس بات کی تصدیق کی کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان ICC میچ آئندہ 2027 تک ان دونوں ملکوں کے علاوہ کسی اور مقام پر ہوں گے۔ اس فیصلے سے چمپئنز ٹرافی کے مستقبل سے متعلق غیر یقینی کی صورتحال ختم ہوگئی ہے جو اگلے سال فروری اور مارچ میں پاکستان میں کھیلی جانی ہے۔
اب یہ ٹورنامنٹ پاکستان میں ہائبرڈ ماڈل میں اور کسی دیگر مقام پر کھیلا جائے گا۔
اس فیصلے کا اطلاق بھارت کی میزبانی میں ICC خواتین کرکٹ کے عالمی کپ 2025 اور بھارت اور سری لنکا کی میزبانی میں ICC مردوں کے ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ 2026 پر بھی ہوگا۔ x