August 21, 2024 9:41 AM

printer

بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے، خواتین کے 9 ویں ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کو، بنگلہ دیش سے، متحدہ عرب امارات منتقل کردیا ہے۔

بین الاقوامی کرکٹ کونسل، ICCنے خواتین کے T-20 عالمی کپ کے نویں ایڈیشن کو بنگلہ دیش سے متحدہ عرب امارات منتقل کردیا ہے۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ، اس انعقاد کے میزبان کے طور پر برقرار رہے گا۔

خواتین کا عالمی کپ متحدہ عرب امارات میں دو مقامات، دوبئی اور شارجہ میں 3 اکتوبر سے 20 اکتوبر کے درمیان کھیلا جائے گا۔

ICC کے چیف ایگزیکیوٹیو Geoff Allardice نے ایک بیان میں اس فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعلان کرتے ہوئے مایوسی ہو رہی ہے کہ ٹورنامنٹ منصوبے کے مطابق بنگلہ دیش میں منعقد نہیں کیا جا سکتا۔

متحدہ عرب امارات، جہاں ICC کا صدر دفتر واقع ہے، حالیہ برسوں میں کرکٹ کے لیے اہم مقام بن گیا ہے جہاں کئی کوالیفائر ٹورنامنٹس اور مردوں کے ICC ٹی ٹوئینٹی عالمی کپ 2021 کا عمان کے ساتھ انقاد کیا گیا تھا۔

ٹورنامنٹ کے مقام کو بنگلہ دیش کی بجائے متحدہ عرب امارات منتقل کرنے سے بنگلہ دیش کی چیلنج بھری صورتحال کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے، ساتھ ہی کامیاب اور محفوظ انعقاد کے تئیں ICC کے عزم کی بھی عکاسی ہوتی ہے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں