بین الاقوامی مالی ادارہ، IMF نے اگلے دو مالی سالوں، 2025-26 اور 2026-27 کے لیے بھارت کی شرح ترقی کے چھ اعشاریہ پانچ فیصد پر برقرار رہنے کا تخمینہ لگایاہے جو کہ اس کی صلاحیت کے عین مطابق ہے۔ IMFنے کل جاری کئے گئے اپنے عالمی اقتصادی جائزے میں اس حالیہ پیش رفت کے بارے میں بتایا۔ IMF کے مطابق بھارت نے دنیا کی عظیم معیشتوں کے مابین تیز رفتار شرح ترقی کو برقرار رکھا ہے۔
اس دوران IMF نے 2025 اور 2026 میں عالمی شرح ترقی اندازہ تین اعشاریہ تین فیصد لگایا ہے جو تاریخی اوسط تین اعشاریہ سات فیصد سے کم ہے۔