July 16, 2024 10:01 PM

printer

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے، رواں مالی سال کیلئے بھارت کی GDP میں اضافہ کرکے اِسے سات فیصد ہونے کی پیشگوئی کی ہے

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ IMF نے رواں مالی سال 2024-25 کیلئے، سال بہ سال بنیاد پر بھارت کی اقتصادی شرح ترقی کے بارے میں 20 bases پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 7 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔
اِس سے پہلے اپریل میں بھی IMF نے اپنے عالمی اقتصادی جائزے میں پیشگوئی کی تھی کہ ملک کی GDP میں 20 بیسِس پوائنٹ کا اضافہ ہوکر یہ چھ اعشاریہ آٹھ فیصد ہوجائے گی۔ اس بین الاقوامی تنظیم نے اپنے تازہ ترین اقتصادی جائزے میں بتایا کہ پیشگوئی کے تحت بھارت میں شرحِ ترقی میں یہ اضافہ، نجی کھپت، خاص طور پر دیہی علاقوعوں میں بہتر منظرنامے کے دوران کیا گیا ہے۔
اِس کے ساتھ ہی بھارت کی، دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی معیشت کی حیثیت برقرار ہے۔
دوسری طرف IMF کی عالمی شرح ترقی کے بارے میں پیشگوئی سال 2024 کیلئے تین اعشاریہ دو فیصڈ ہی ہے اور ان میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ البتہ 2025 کیلئے اِس شرح میں معمولی اضافہ بتایا گیا ہے، جو تین اعشاریہ تین فیصد رہنے کی امید ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں