بین الاقوامی ماسٹرز لیگ ٹی-ٹوینٹی کرکٹ میں رائے پور میں شہید ویر نارائن سنگھ بین الاقوامی اسٹیڈیم میں برائن لارا کی قیادت والی ویسٹ انڈیز ماسٹرز، سچن تیندولکر کی قیادت والی انڈیا ماسٹرز کے خلاف کھیلتے ہوئے آخری خبریں ملنے تک20 اوورز میں 7 وکٹ پر 148 رن بنالئے تھے۔
اس سے پہلے ویسٹ انڈیز ماسٹرز نے ٹاس جیتا اور بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ پہلے سیمی فائنل میں انڈین ماسٹرز نے آسٹریلین ماسٹرز کو 94 رنوں سے ہرایا تھا۔ جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں ویسٹ انڈیز ماسٹرز نے سری لنکا ماسٹرز کو 6 رنوں سے شکست دی تھی۔x
Site Admin | March 16, 2025 9:22 PM
بین الاقوامی ماسٹرز لیگ ٹی-ٹوینٹی کرکٹ میں رائے پور میں ویسٹ انڈیز ماسٹرز، انڈیا ماسٹرز کے درمیان میچ جاری ہے
