ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 21, 2024 9:21 PM

printer

بین الاقوامی عدالتِ انصاف، ICC نے اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامن نتین یاہو اور اُن کے سابق دفاعی سربراہ کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کئے ہیں

بین الاقوامی عدالتِ انصاف، ICC نے اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامن نتین یاہو اور اُن کے سابق دفاعی سربراہ کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کئے ہیں۔ اس کے علاوہ ICC نے حماس کے رہنما ابراہیم المعاصری کے خلاف بھی مبینہ جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے ارتکاب کی بنیاد پر گرفتاری وارنٹ جاری کیا ہے۔
یہ پیش رفت ICC کے وکیل کریم خان کی جانب سے 20 مئی کو کئے گئے اعلان کے بعد ہوئی ہے۔ کریم خان نے کہا تھا کہ وہ گزشتہ سال 7 اکتوبر کو حماس کی جانب سے اسرائیل پر کئے گئے حملے اور اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ پر کئے گئے جوابی حملوں سے متعلق مبینہ جرائم کی پاداش میں گرفتاری وارنٹس حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
بین الاقوامی عدالتِ انصاف نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے اُس کے دائرہئ اختیار کو تسلیم کیا جانا ضروری نہیں ہے۔ اِس سے پہلے اسرائیل نے ہیگ میں قائم بین الاقوامی عدالتِ انصاف کے دائرہئ اختیار کو مسترد کر دیا تھا اور وہ غزہ میں جنگی جرائم سے انکار کرتا رہا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں