October 16, 2024 9:46 PM

printer

بین الاقوامی شمسی اتحاداسمبلی کا ساتواں اجلاس تین نومبر سے نئی دلّی کے بھارت منڈپم میں ہوگا

بین الاقوامی شمسی اتحاد، ISA اسمبلی کا ساتواں اجلاس تین نومبر سے نئی دلّی کے بھارت منڈپم میں ہوگا۔ اس میں بین الاقوامی شمسی اتحاد کے اقدامات پر تبادلہئ خیال کیا جائے گا، جس کا اثر توانائی تک رسائی، سکیورٹی اور روایات پر ہوتا ہے۔ اجلاس میں ممبر ملکوں کو بااختیار بنانے پر توجہ مرکوز کی جائے گی تاکہ وہ شمسی توانائی کو اختیار کرسکیں اور سولر لگانے کے کام میں تیزی لانے کی غرض سے فنڈ جمع کرسکیں۔

نئی دلّی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران نئی اور قابلِ تجدید توانائی کے مرکزی وزیر اور ISA کے صدر پرہلاد جوشی نے کہا کہ دنیا بھر کے رہنما ISA اسمبلی میں جمع ہوں گے تاکہ بڑے پیمانے پر شمسی توائی اختیار کئے جانے کو فروغ دیا جاسکے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں