بین الاقوامی ترقی کی امریکی ایجنسی USAID نے اعلان کیا ہے کہ براہ راست بھرتی کئے جانے والے، اس کے سبھی اہلکاروں کو دنیا بھر میں انتظامی چھٹی پر رکھا جائے گا۔ یہ فیصلہ ایجنسی کو دفتر خارجہ کے ساتھ ضم کئے جانے کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم کے نافذ ہونے کے بعد کیا گیا ہے۔ اپنی ویب سائٹ پر ایک بیان میں ایجنسی نے کہا ہے کہ وہ دفتر خارجہ کے ساتھ مل کر ایک منصوبہ تیار کررہی ہے، تاکہ بیرون ملکوں میں کام کرنے والے USAID کے اہلکاروں کو 30 دن کے اندر اندر واپس بلایا جاسکے۔ کانگریسنل ریسرچ سروِس سے موصولہ اعداد وشمار کے مطابق USAID کے 10 ہزار سے زیادہ اہلکار ہیں، جن میں سے تقریباً دو تہائی، 60 سے زیادہ ملکوں اور علاقائی مشنوں میں کام کررہے ہیں۔×
Site Admin | February 6, 2025 3:13 PM
بین الاقوامی ترقی کی امریکی ایجنسی نے اعلان کیا ہے کہ براہ راست بھرتی کئے جانے والے، اس کے سبھی اہلکاروں کو دنیا بھر میں انتظامی چھٹی پر رکھا جائے گا۔
