کرکٹ میں بینگلورو کے ایم چنّا سوامی اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن بھارتی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 462 رن پر آل آؤٹ ہوگئی۔ بھارت کو اِس وقت 106 رن کی سبقت حاصل ہے۔ بھارت کیلئے سرفراز خان نے شاندار 150 رن اسکور کئے اور رشبھ پنت صرف ایک رن سے اپنی سنچری سے چوک گئے۔ اِن دونوں کے درمیان شاندار کھیل کی بدولت بھارتی ٹیم چوتھے دن چائے کے وقت تک چھ وکٹ پر 438 رن بنا پائی۔اِس سے قبل بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں محض 46 رن بنا کر آل آؤٹ ہوگئی تھی جبکہ نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 402 رن بنائے تھے۔ بھارت ٹیسٹ چمپئن شپ کی عالمی درجہ بندی میں اِس وقت سرفہرست ہے جبکہ نیوزی لینڈ چھٹے مقام پر ہے۔
Site Admin | October 19, 2024 9:30 PM