کرکٹ میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک بھارت نے 3 وکٹ کے نقصان پر 231 رن بنا لئے ہیں۔ یہ میچ بینگلورو کے ایم چنّا سوامی اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ فی الحال بھارت، نیوزی لینڈ سے 125 رن پیچھے ہے۔ بھارت کی جانب سے وراٹ کوہلی اور سرفراز خان نے 70-70 رن بنائے جبکہ روہت شرما نے 52 رن کی اننگز کھیلی۔وہیں نیوزی لینڈ کی جانب سے اعجاز پٹیل نے 2 وکٹ لئے اور Glenn Phillips نے ایک بھارتی کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔اس سے پہلے نیوزی لینڈ نے Rachin کے 134 رن، Conway کے 91 رن اور Tim Southee کے 65 رن کی بدولت 402 رن کا زبردست اسکور کھڑا کیا۔
Site Admin | October 18, 2024 9:36 PM