مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے آج کہا کہ بینکوں کو چاہئے کہ وہ MSMEs کو مالی سال 2025-26 کیلئے چھ اعشاریہ ایک دو لاکھ کروڑ روپئے اور مالی برس 2026-27 کیلئے سات لاکھ کروڑ روپئے کا قرض فراہم کرنے کا ہدف رکھیں۔ انھوں نے یہ بات آج ممبئی میں گیارھویں SBI بینکنگ اینڈ اکنامک کانکلیو سے کلیدی خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس کا موضوع تھا ”وکست بھارت کی خواہشات کو حقیقت بناتے ہوئے“ محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ 2013-14 میں بھارت دسویں سب سے بڑی معیشت کے طور پر ابھرا تھا۔ اس کے بعد معیشت میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہوا اور 2021-22 تک یہ پانچویں مقام پر پہنچ گئی۔ انھوں نے اِس امید کا اظہار کیا کہ آئندہ چند برسوں میں بھارت تیسرے مقام پر پہنچ جائے گا۔x
Site Admin | November 18, 2024 11:11 PM