September 26, 2024 3:09 PM

printer

بیروت میں بھارتی سفارتخانے نے اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ میں اضافے کے تناظر میں بھارتی شہریوں سے لبنان سے چلے جانے یا وہاں کا سفر نہ کرنے کی ایڈوائزری جاری کی ہے

بیروت میں بھارتی سفارتخانے نے آئندہ اطلاع تک لبنان کا سفر نہ کرنے کی ایڈوائزری جاری کی ہے اور اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ کا دائرہ بڑھنے کے سبب بھارتی شہریوں سے وہاں سے چلے جانے کی اپیل کی ہے۔ سفارتخانے نے کہا ہے کہ جو لوگ کسی وجہ سے وہاں رہ جاتے ہیں اُنہیں انتہائی احتیاط برتنے، اپنی نقل وحرکت محدود کرنے اور سفارتخانے کے رابطے میں رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

لبنان پر اسرائیل کے حالیہ فضائی حملوں میں 50 بچوں سمیت 558 افراد ہلاک اور ایک ہزار 835 زخمی ہوئے ہیں۔ حزب اللہ نے اسرائیل پر جوابی کارروائی کے تحت راکٹ حملے کیے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں