ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 28, 2024 9:32 PM

printer

بیروت میں اسرائیل کے حملوں میں حزب اللہ کا اعلیٰ لیڈر حسن نصراللہ ہلاک ہوگیا ہے

بیروت میں اسرائیل کے ایک بڑے فضائی حملے میں حزب اللہ کی جانب سے اُس کے لیڈر حسن نصراللہ کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے جو کافی عرصے سے اُس کا لیڈر تھا۔ اس اہم واقعے سے مغربی ایشیا میں سیاسی منظرنامہ تبدیل ہونے کا کافی امکان ہے۔ حزب اللہ کے جنرل سکریٹری کی ہلاکت سے اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ پر بھی اثر پڑنے کا امکان ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کشیدگی میں اضافہ ہوسکتا ہے اور حزب اللہ اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے امکانی جوابی کارروائی بھی کی جاسکتی ہے۔
گھنی آبادی والے پڑوسی ملک لبنان کے بیروت پر اسرائیلی دفاعی افواج نے ایک بڑا فضائی حملہ کیا ہے۔ اِس حملے میں مختلف رہائشی عمارتیں ملبے میں تبدیل ہوگئیں جس میں مضافاتی حصے Dahiyeh میں حزب اللہ کے زیر زمین ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ یہ حملہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کی جارحانہ تقریر کے کچھ وقت بعد کیا گیا۔حسن نصر اللہ جس نے ایران کے حامی گروپ کی 32 سال سے زیادہ عرصے تک قیادت کی، خبر ہے کہ وہ حملوں کے دوران ہیڈکوارٹر میں موجود تھا۔ اُس کی ہلاکت سے حزب اللہ کے دور کا خاتمہ ہوسکتا ہے اور پھر سے علاقائی منظرنامہ تبدیل ہونے کا بھی امکان ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں