ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 2, 2024 2:35 PM

printer

بہار کے 16 ضلعوں میں سیلاب کی صورتحال بدستور سنگین بنی ہوئی ہے۔ راحت اور بچاؤ کارروائیاں زور و شور سے جاری ہیں

بہار کے 16 ضلعوں میں سیلاب کی صورتحال اب بھی سنگین ہیں۔ گزشتہ 48 گھنٹوں میں کوسی، سیمانچل اور مشرقی حصوں میں کئی نئے خطے متاثر ہوئے ہیں۔ مدھے پورہ اور سہرسا ضلعوں میں کوسی میں طغیانی آنے کے سبب کئی گاؤں پر اثر پڑا ہے۔ کوسی، باگمتی اور گنڈک سمیت کئی دریاؤں میں سیلاب آنے کی وجہ سے کھگڑیا اور مظفرپور اضلاع کے بہت سے حصے بھی متاثر ہوئے ہیں۔Kareh، باگمتی اور کملا دریاؤں میں پانی کی سطح تیزی سے بڑھنے کے سبب سمستی پور میں بھی سیلاب کے پانی کی سطح میں اضافہ ہورہا ہے۔ 12 لاکھ سے زیادہ لوگوں پر سیلاب کا اثر پڑا ہے۔ سیتامڑھی اور دربھنگہ ضلعوں میں جو سب سے زیادہ متاثر ہیں، امدادی کارروائیوں میں تیزی لانے کی غرض سے خصوصی افسران مقرر کئے گئے ہیں۔

 کئی علاقوں میں لوگ بجلی کے بغیر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ صحت کا محکمہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کشتی کے ذریعہ ایمبولینس کی سہولتیں فراہم کررہا ہے۔ بھارتی فضائیہ بدترین متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مدد کررہی ہے۔ زراعت کے محکمے نے عہدیداروں سے کہا ہے کہ وہ ایک ہفتے کے اندر سیلاب سے ہونے والے فصلوں کے نقصان کا اندازہ لگائیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں