بہار کے کئی حصوں میں پچھلے 24 گھنٹے میں شدید سے بہت شدید بارش ہورہی ہے۔ محکمہ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹوں کے لئے پٹنہ، سیوان، گوپال گنج، سرن، سہرسا، مدھے پورہ، کٹیہار، بھاگلپور اور نوادہ ضلعوں سمیت ریاست کے مغربی اور جنوب وسطی حصوں میں شدید بارش سے متعلق یلو الرٹ جاری کیا ہے۔ ان علاقوں میں تیز ہواؤں اور بجلی گرنے کا الرٹ جاری کیا گیا ہے اور لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ بارش کے دوران کھیتوں میں کام کرنے نہ جائیں۔ نیپال کے ترائی کے علاقے اور بڑی ندیوں سے متصل علاقوں میں مسلسل تیز بارش کی وجہ سے کئی ضلعوں میں سیلاب کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ x
Site Admin | July 9, 2024 2:35 PM