بہار کے جہان آباد ضلع میں Siddheshwar Nath مندر میں ایک بھگدڑ میں سات افراد اپنی جانیں گنواں بیٹھے۔ اِس المناک حادثے میں دیگر 16 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو جہان آباد اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ جہان آباد کے SP اَروِند پرتاپ سنگھ نے کہا کہ یہ بھگدڑ گذشتہ رات کسی معاملے پر مقامی خوانچہ فروشوں اور عقیدتمندوں کے درمیان ہونے والی ایک تکرار کے بعد شروع ہوئی تھی۔ ہمارے نمائندے نے خبر دی ہے کہ بڑی تعداد میں عقیدتمند Shravan کے مقدس مہینے کے چوتھے پیر کے روز کے مدنظر پوجا اَرچنا کرنے کیلئے مندر میں جمع ہوئے تھے۔ جناب سنگھ نے کہا کہ پولیس اِس واقعے کی تفتیش کر رہی ہے اور اُن لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی جو اِس کے ذمے دار ہیں۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے مرنے والے کے خاندان کے افراد کو چار-چار لاکھ روپئے اور زخمی ہونے والوں کو پچاس-پچاس ہزار روپئے نقد دینے کا اعلان کیا ہے۔
Site Admin | August 12, 2024 9:19 PM