بہار میں آج صبح جہان آباد ضلعے کے بابا سِدھیشور ناتھ مندر میں بھگڈر کے واقعے میں کم از کم 7 عقیدتمندوں کی موت ہوگئی جبکہ 16 افراد زخمی ہوگئے۔ جہان آباد کے SP اروِند پرتاپ سنگھ نے بتایا کہ دیر رات مقامی دکانداروں اور عقیدتمندوں کے درمیان تکرار کے بعد بھگڈر مچ گئی۔ ہمارے نامہ نگار نے خبردی ہے کہ شرون کے پوتر مہینے کے چوتھے پیر کے پیش نظر بڑی تعداد میں عقیدتمند مندر میں پوجا ارچنا کے لیے جمع ہوئے تھے۔ جناب سنگھ نے کہا ہے کہ پولیس اس واقعے کی تحقیقات کررہی ہے اور قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نتیش کمار نے ان اموات پر افسوس کا اظہارکیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے مرنے والوں کے اہلِ خانہ کیلئے چار۔چار لاکھ روپے اور زخمیوں کو پچاس۔پچاس ہزار روپے کی نقد امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔
Site Admin | August 12, 2024 2:59 PM