ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

March 26, 2025 10:25 PM

printer

بہار کے این ڈی اے رہنما، بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ سنجے جیسوال کی نئی دلّی میں واقع رہائش گاہ میں ایک عشائیے پر میٹنگ

بہار کے NDA رہنما، BJP کے رکن پارلیمنٹ سنجے جیسوال کی نئی دلّی میں واقع رہائش گاہ میں ایک عشائیے پر ایک میٹنگ کیلئے جمع ہوئے ہیں، جس میں BJP کے صدر جے پی نڈا، ریاست کے سینئر BJP رہنما اور JD(یو)، LJP (آر)، ہندوستانی عوامی مورچہ (سیکولر) اور راشٹریہ لوک مورچہ کے سینئر رہنماؤں نے بھی بہار کے NDA رکن پارلیمنٹ کے ساتھ اس میٹنگ میں شرکت کی۔ یہ میٹنگ، جو آئندہ ہونے والے بہار اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں ہو رہی ہے، کا مقصد ریاست میں اتحادیوں کے ساتھ تال یل کو بہتر بنانا ہے۔

اس سے پہلے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر اور LJP(R) کے چیف چراغ پاسوان نے میٹنگ کے دوران کہا کہ سبھی رہنما بہار میں ہونے والے آئندہ اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں حکمتِ عملی پر تبادلہئ خیال کریں گے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں