ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 28, 2024 9:42 PM

printer

بہار میں گنڈک اور کوسی میں بہت زیادہ پانی چھوڑے جانے کے پیش نظر تمام پشتوں اور باندھوں کے تحفظ پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے

بہار میں گنڈک اور کوسی میں بہت زیادہ پانی چھوڑے جانے کے پیش نظر تمام پشتوں اور باندھوں کے تحفظ پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔ دوپہر تک کوسی اور گنڈک باندھوں سے الگ الگ پانچ لاکھ کیوسک سے زیادہ پانی چھوڑا گیا ہے۔ نیپال سے آنے والی اور شمالی بہار کی دریاؤں کے نشیبی علاقوں میں پچھلے کئی دنوں سے لگاتار بارش ہو رہی ہے۔ نیپال اور شمالی بہار کے دریاؤں کے نشیبی علاقوں میں موسلا دھار بارش کی وجہ سے کوسی اور گندک باندھوں بہت زیادہ پانی چھوڑا گیا ہے۔ مغربی چمپارن، مشرقی چمپارن، گوپال گنج،سارَن، سپول، سہرسہ اور مدھیہ پورہ سمیت گنڈک اور کوسی کے علاقوں میں واقع 13 اضلاع کیلئے اگلے چوبیس گھنٹے کے دوران تازہ سیلاب کا ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
آکاشوانی نیوز کے ساتھ بات کرتے ہوئے سپول کے ضلع مجسٹریٹ کوشل کمار نے کہا ہے کہ آج کی رات بہت اہم ہے۔ انھوں نے بتایا کہ کوسی باندھ کے تمام دروازے کھول دیئے گئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وہ پشتوں کے تحفظ پر لگاتار نظر رکھے ہوئے ہیں۔ جناب کمار نے کہا کہ نشیبی علاقوں اور پشتوں پر رہنے والے گاؤں والوں کو محفوظ مقام پر پہنچایا گیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں