ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 2, 2024 10:21 PM

printer

بہار میں کچھ اور نئے علاقوں کے سیلاب کی زد میں آنے کے ساتھ ہی 17 ضلعوں میں سیلاب سے متاثر ہونے والوں کی تعداد تقریباً 15 لاکھ ہوگئی ہے

بہار میں کچھ اور نئے علاقوں کے سیلاب کی زد میں آنے کے ساتھ ہی 17 ضلعوں میں سیلاب سے متاثر ہونے والوں کی تعداد تقریباً 15 لاکھ ہوگئی ہے۔ کوسی، گنڈک، مہانندا، کملا بالان، باگمتی اور دیگر دریاؤں میں پانی کی سطح میں اضافے کے سبب ریاست کے نشیبی علاقوں میں پانی بھر گیا ہے۔

سیتا مڑھی، دربھنگہ، مغربی چمپارن، مدھوبنی، سوپول اور سہرسا، بدترین طور پر متاثر ہونے والے اضلاع ہیں۔ پورنیہ، ارڑیہ، مدھے پورہ اور کشن گنج ضلعوں کے کئی گاؤوں میں سیلاب کا پانی داخل ہوگیا ہے۔

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ضلع حکام کچھ علاقوں میں بجلی اور پینے کے پانی کی سپلائی کو بحال کرنے پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔ سیلاب کی زد میں آنے والے علاقوں میں جنریٹر کے ذریعے بجلی کی سپلائی کی جا رہی ہے۔ پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے پھیلنے کے تناظر میں متاثرہ علاقوں میں کشتی ایمبولینس چلائی جا رہی ہیں۔ اب NDRF اور SDRF کے ذریعے ڈھائی لاکھ لوگوں کو بحفاظت نکالا جاچکا ہے۔ اچانک سیلاب کے سبب سڑکوں، بجلی کی ترسیلی لائنوں اور دیگر بنیادی ڈھانچے کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں