بہار میں کَل چار اسمبلی حلقوں میں ضمنی انتخابات کے تحت پولنگ کرائی جائے گی۔ اِن میں امام گنج، بیلا گنج، Tarari اور رام گڑھ حلقے شامل ہیں۔ پانچ خواتین سمیت 38 امیدوار چناؤ میدان میں ہیں۔ ضمنی چناؤ میں 12 لاکھ سے زیادہ ووٹر اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کرسکیں گے۔ اِس کے تحت گیا، بھوج پور اور Kaimur ضلعوں میں پھیلے ہوئے ایک ہزار 277 پولنگ مرکزوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے۔ چاروں اسمبلی حلقوں میں سکیورٹی کے وسیع انتظامات کئے گئے ہیں۔ اِن میں سے تین حلقے فی الحال عظیم اتحاد کے پاس ہیں، جبکہ ایک حلقے میں NDA کا ممبر اسمبلی ہے۔
Site Admin | November 12, 2024 2:31 PM