بہار میں چھٹھ پوجا کی تقریبات کے دوسرے روز آج Kharna کی رسم ادا کی گئی۔ سوریہ بھگوان اور اُن کی ماتا چھٹھی میاّ کی پوجا کے بعد عقیدت مند کھیر اور روٹی کو Kharna پرساد کے طور پر کھاتے ہیں اور اسے کنبے کے دیگر لوگوں میں تقسیم کرتے ہیں۔ Kharna کے بعد عقیدتمندوں کا 36 گھنٹے کا وَرت شروع ہو گیا ہے۔
کھرنا کے بعد عقیدتمند کَل غروب ہوتے سورج کو پہلا ارگھیہ یا سندھیہ ارگھیہ دینے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ خواتین عقیدتمند، جنہیں چھٹھ ورتی بھی کہا جاتا ہے، چھٹھ پوجا کے روایتی گیت گاتے ہوئے دیگر افرادِ خانہ کے ساتھ Thekua، Khajuria اور پرساد کے دیگر پکوان تیار کررہی ہیں۔
فطرت کے دیوتا سورج کی خدمت میں تمام موسمی پھل بھی پیش کئے جاتے ہیں۔ ریاست کا سب سے مقدس تہوار چھٹھ پوجا پورے جوش و خروش کے ساتھ جاری ہے۔ x