بہار میں پہلی اسپورٹس اکیڈمی اور اسپورٹس یونیورسٹی قائم کی جائے گی۔

بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے کَل راجگیر میں کھیلوں کے قومی دن کے موقعے پر ایک جدید کھیلوں کی اکیڈمی، اسپورٹس کمپلیکس اور اسپورٹس یونیورسٹی کا افتتاح کیا۔

اسپورٹس کمپلیکس کھیلوں کے دوران  چوٹ لگنے والے کھلاڑیوں کے علاج کیلئے جدید سہولیات کے ساتھ 24 بستر والے اسپتال سے بھی آراستہ ہے۔

ہمارے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ یہ ملک میں اپنی نوعیت کا کھیلوں کا ایک پہلا مقام ہے جس میں ایک ہی مقام پر کھیلوں کاکمپلیس اور کھیلوں کی یونیورسٹی ہے۔

راجگیر اسپورٹس کمپلیکس میں انڈور اور آؤٹ ڈور کے مختلف 24 کھیلوں کی میزبانی کرنے کی سہولیات شامل ہیں۔ اِس میں تین مہارت کے سینٹر بھی ہیں، جنہیں کُشتی، ویٹ لفٹنگ اور ایتھیلیٹکس کیلئے قائم کیا گیا ہے۔ نئے باصلاحیت کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے کمپلیکس کے حدود میں کشتی، ویٹ لفٹنگ اور ایتھیلیٹکس کیلئے تین مہارت سینٹر قائم کئے گئے ہیں۔

راجگیر میں قائم کی گئی نئی اسپورٹس یونیورسٹی انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ کورسز کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

اسپورٹس مینجمنٹ، اسپورٹس تغذیے اور اسپورٹ سائنس ٹیکنالوجی میں مہارت کے ساتھ 9 اسپورٹس یونیورسٹی میں انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ کورسز کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ اس میں کھیلوں کی ایک بڑی لائبریری ہوگی جو پٹیالہ کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اسپورٹس کے بعد سب سے بڑی ہوگی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں