بہار میں سیلاب سے سب سے زیادہ متاثرہ سوپول، سیتامڑھی اور دربھنگہ اضلاع کے کئی علاقوں سے سیلاب کا پانی کم ہونا شروع ہوگیا ہے۔ کئی علاقوں میں سیلاب کی صورتحال میں بہتری کے ساتھ ہی، سرکاری مشنری نے وبا پھیلنے سے روکنے کیلئے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ جن علاقوں سے پانی اتر گیا ہے، وہاں صفائی ستھرائی کی جا رہی ہے اور bleaching پاؤڈر کے چھڑکاؤ کیے جا رہے ہیں۔
زراعت، سڑکوں کی تعمیر اور آبی وسائل کے محکموں سمیت مختلف سرکاری محکموں نے اُن علاقوں میں کھڑی فصلوں، زمینوں اور بنیادی ڈھانچے کو ہونے والے نقصان کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے، جہاں سیلاب کا پانی کم ہو گیا ہے۔ابتدائی جائزے کے مطابق سیلاب سے متاثرہ 92 بلاکس میں دو اعشاریہ 24 لاکھ ہیکٹیئر سے زیادہ اراضی میں فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔
زراعت کا محکمہ افسران کی طرف سے جائزہ رپورٹ پیش کئے جانے کے بعد کسانوں کو معاوضہ فراہم کرے گا۔ X