ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 1, 2024 9:37 PM

printer

بہار میں ریاست کے مختلف حصوں میں حالیہ سیلاب اور باندھوں کے ٹوٹنے سے 16 اضلاع میں سیلاب کی صورتحال بدستور خطرناک بنی ہوئی ہے

بہار میں ریاست کے مختلف حصوں میں حالیہ سیلاب اور باندھوں کے ٹوٹنے سے 16 اضلاع میں سیلاب کی صورتحال بدستور خطرناک بنی ہوئی ہے۔ سیلاب سے 12 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ سیتامڑھی اور دربھنگہ اضلاع سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں جہاں حال ہی میں کئی باندھوں کے ٹوٹنے کے واقعات پیش آئے ہیں۔
بھارتی فضائیہ آج امدادی کارروائی میں شامل ہوگئی ہے کیونکہ سیلاب نے سیتامڑھی اور دربھنگہ کے بڑے حصے کو متاثر کیا ہے جہاں امدادی سازوسامان کے ساتھ پہنچنا بہت مشکل ہے۔ فضائیہ کے خصوصی طیارے، کھانے پینے کی اشیاء کے پیکٹ اور امدادی سازوسامان متاثرین تک پہنچا رہے ہیں۔
بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی دورہ کیا۔ انھوں نے آفات سے نمٹنے والے افسران کو ہدایت دی کہ سیلاب سے متاثرہ دور دراز کے علاقوں میں راحت کاموں میں تیزی لائی جائے اور غذا، پولتھن کی چادروں، دواؤں اور پینے کے پانی کی مناسب تقسیم کو یقینی بنایا جائے۔ باگمتی اور کوسی ندیوں میں آئے سیلاب کی وجہ سے Belsand، سیتا مڑھی کے رونی سعید پور اور دربھنگہ ضلعے کے کِرت پور میں ایک بڑا حصہ زیر آب آگیا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی بڑی تعداد اب بھی غذا اور راحت اشیاء کی منتظر ہے۔ سیلاب کی وجہ سے نقل مکانی پر مجبور کئی سیلاب متاثرین نے اونچے مقامات پر پناہ لے رکھی ہے۔
اِسی دوران، وزارت داخلہ نے بہار اور مغربی بنگال میں سیلاب سے ہوئے نقصان کا جائے وقوع پر جائزہ لینے کیلئے بین وزارتی مرکزی ٹیمیں بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں