ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 22, 2024 10:17 AM

printer

بہار میں ریاستی قانون سازیہ کا مانسون اجلاس آج شروع ہوگا

بہار میں ریاستی قانون سازیہ کا مانسون اجلاس آج شروع ہوگا۔ دونوں ایوانوں کے مختصر اجلاس میں کُل پانچ نشستیں ہوں گی۔ آج ریاستی اسمبلی میں سب سے پہلے موجودہ مالی سال کیلئے ضمنی مطالبات زر پیش کیا جائے گا۔ اسپیکر نند کشور یادو نئے منتخب کیے گئے آزاد ایم ایل اے شنکر سنگھ کو رکن کی حیثیت سے حلف دلائیں گے، جنہیں ضمنی انتخابات میں روپالی اسمبلی حلقے سے حال ہی میں منتخب قرار دیا گیا ہے۔

امکان ہے کہ نتیش کمار کی قیادت والی حکومت اِس اجلاس کے دوران مقابلہ جاتی امتحانات میں پیپرلیک کے مسئلے پر قابو پانے کے سلسلے میں ایک بِل کو متعارف کرائے گی۔ آر جے ڈی اور کانگریس کی قیادت والی اپوزیشن کے عظیم اتحاد نے کہاہے کہ وہ ریاست میں امن وقانون کی مبینہ طور پر ابتر ہوتی ہوئی صورتحال کے معاملے پر حکومت کو گھیرے گی۔

اپوزیشن کے رخ کو دیکھتے ہوئے مذکورہ اجلاس کے ہنگامی ہونے کا امکان ہے۔ یہ اجلاس 26 جولائی کو ختم ہوگا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں