ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

March 27, 2025 3:05 PM

printer

بہار میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ، آمدنی سے زیادہ اثاثوں اور بدعنوانی کے کیسوں کے سلسلے میں پٹنہ میں چھاپے مارنے کی کارروائی انجام دے رہی ہے۔

بہار میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ، آمدنی سے زیادہ اثاثوں اور بدعنوانی کے کیسوں کے سلسلے میں پٹنہ میں IAS افسر سنجیو ہَنس کے کئی ٹھکانوں پر چھاپے مارنے کی کارروائی انجام دے رہی ہے۔ وہ بہار میں توانائی محکمے میں سکریٹری کے عہدے پر کام کرچکے ہیں۔ سنجیو ہَنس اور اُن کے کئی ساتھیوں پر کالے دھن کو جائز شکل دینے، بدعنوانی کے معاملات اور ٹینڈرس کو حتمی شکل دینے میں ہیراپھیری میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

ذرائع کے مطابق پٹنہ میں اَنیس آباد کے مقام پر عمارتوں کی تعمیر سے متعلق محکمے کے ایک سینئر انجینئر کے ٹھکانے سے بڑی مقدار میں رقم اور قابلِ اعتراض دستاویزات ضبط کی گئی ہیں۔

رشوت کے کیسوں کے الزامات کے سلسلے میں کئی سرکاری افسروں اور انجینئرس کے ٹھکانوں پر بھی تلاشی کی کارروائی کی جارہی ہے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں