بہار میں آج چھٹھ پوجا کے دوسرے روز Kharna کی رسم ادا کی گئی۔ سوریہ بھگوان اور اُن کی ماتا چھٹھی میا کی پوجا کے بعد عقیدت مند کھیر اور روٹی کو Kharna پرساد کے طور پر کھاتے ہیں۔ Kharna کے بعد عقیدت مند 36 گھنٹے کا ورت رکھتے ہیں، جس میں وہ پانی اور اناج کا استعمال نہیں کرتے ہیں۔کل شام ڈوبتے سورج کو ساندھیہ ارگھیہ دیا جائے گا۔ 8 نومبر اُگتے سورج کو جل چڑھانے کے ساتھ یہ تہوار اختتام پذیر ہوگا۔ یہ تہوار معاشرے میں کسی بھید بھاؤ کے بغیر برابری اور احترام کی عکاسی کرتا ہے۔ زیادہ تر عقیدت مند دریا کے کنارے خاص طور پر سجائے گئے گھاٹوں پر چھٹھ پوجا کرتے ہیں۔
Site Admin | November 6, 2024 2:44 PM