September 10, 2024 3:38 PM

printer

بہار میں، پنچایتی راج اداروں کے نو منتخب نمائندوں کیلئے ایک تین روزہ قومی ورکشاپ کا اہتمام کیا جا رہا ہے

بہار میں، پنچایتی راج اداروں کے نو منتخب نمائندوں کیلئے ایک تین روزہ قومی ورکشاپ کا اہتمام کیا جا رہا ہے، جس میں گرام پنچایتوں میں سماجی انصاف اور سماجی تحفظ کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہئ خیال کیا جائے گا۔ یہ ورکشاپ آج سے پٹنہ میں شروع ہوئی ہے۔ پنچایتی راج کے مرکزی وزیر جناب راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ نے اس پروگرام کا آغاز کیا۔

ملک کی مختلف ریاستوں کے نمائندوں نے اس ورکشاپ میں حصہ لیا۔ پنچایتی راج کے مرکزی وزیر مملکت پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل، بہار کے نائب وزراء اعلیٰ سمراٹ چوھری اور وجے کمار سنہا، پنچایتی راج کے ریاستی وزیر کیدار پرساد گپتا اور مختلف محکموں کے وزراء بھی افتتاحی تقریب میں موجود تھے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں