بہار میں، نئی دلّی آنے والی بہار سمپرک کرانتی ایکسپریس کے ایک ڈبّے آج صبح انجن سے الگ ہوگئے اور مسافر بال بال بچ گئے۔ ریلوے حکام نے کہا ہے کہ ایسٹ سینٹرل ریلوے کے سون پور ڈویژن نے خودی رام بوس ریلوے اسٹیشن کے پاس ٹرین کا ایک Coupling ٹوٹ گیا۔ حکام نے کہا ہے کہ اِس حادثے میں کوئی مسافر زخمی نہیں ہوا ہے۔ حادثے کی اطلاع کے بعد انجن کو ٹرین سے جوڑا گیا اور اِسے نئی دلّی بھیجا گیا۔ بہار سمپرک کرانتی ایکسپریس، دربھنگہ اور نئی دلّی کے بیچ چلتی ہے۔
Site Admin | July 29, 2024 9:38 PM