بہار میں، سابق وزیر اور RJD کے سابق سینئر رہنما شیام رَجَک نے، آج پٹنہ میں منعقدہ ایک تقریب میں، برسرِ اقتدار JDU میں شمولیت اختیار کر لی۔ وہ 22 اگست کو، RJD سے ناتا توڑ کر، جنرل سیکریٹری کے عہدے سے دستبردار ہو گئے تھے۔JDU کے موجودہ قومی صدر سنجے جھا نے، پٹنہ میں پارٹی کے ریاستی صدر دفتر میں بہت سے سینئر رہنماؤں کی موجودگی میں اُنہیں رکنیت دلائی۔RJD سے الگ ہونے کے بعد شیام رَجَک کی JDU میں یہ دوسری مدّت ہے۔
Site Admin | September 1, 2024 9:57 PM