ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 8, 2024 9:26 PM

printer

بہار میں، بکسر-دانا پور ریل سیکشن پر ٹرین خدمات بحال کردی گئی ہیں۔ اس سے تقریباً تین گھنٹے پہلے، اسلام پور جانے والی مگدھ ایکسپریس کے ڈبّے الگ ہوگئے تھے

بہار میں، بکسر-دانا پور ریل سیکشن پر ٹرین خدمات بحال کردی گئی ہیں۔ اس سے تقریباً تین گھنٹے پہلے، اسلام پور جانے والی مگدھ ایکسپریس کے ڈبّے الگ ہوگئے تھے۔مشرق-وسطی ریلوے کے تعلقاتِ عامہ کے چیف آفیسر CPRO سروسوتی چندر نے بتایا کہ نئی دلّی-اسلام پور مگدھ ایکسپریس، رگھوناتھ پورہ اسٹیشن سے دوپہر تقریباً دو بجکر 25 منٹ پر روانہ ہوئی تھی۔ اِس ٹرین کے مسافر آج بال بال بچ گئے کیونکہ اِس کے 9 ڈبّے، انجن سے الگ ہوگئے تھے۔ بکسر ضلع میں رگھوناتھ پورہ اسٹیشن کے قریب آج صبح تقریباً 11 بجے دو ڈبوں کے درمیان رابطہ ٹوٹ جانے کے سبب یہ حادثہ ہوا۔CPRO نے بتایا کہ حادثے کی اصل وجہ، پوری طرح چھان بین کے بعد معلوم ہوگی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں