بہار میں، اپوزیشن راشٹریہ جنتا دل RJD نے آج مظاہرے کیے۔ یہ مظاہرے ملک گیر سطح پر ذات کی بنیاد پر مردم شماری اور آئین کی نویں فہرست میں، بہار قانون میں توثیق شدہ ریزرویشن کوٹے میں اضافے کو شامل کرنے کے مطالبات کے تحت کیے گئے۔ آئین کی نویں فہرست میں، اس قانون کو عدلیاتی جائزے سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔ RJD کے سینئر لیڈر اور ریاستی اسمبلی میں اپوزیشن رہنما تیجسوی پرساد یادو بھی نے، پٹنہ میں پارٹی دفتر میں مظاہرے میں شامل ہوئے۔ دیگر پارٹی رہنماؤں نے بھی یہ مطالبہ کرتے ہوئے، ضلع صدر دفتر میں مظاہروں میں حصہ لیا۔
جناب یادو نے الزام لگایا کہ BJP اور JDU، غریبوں اور پسماندہ طبقے کے لوگوں کی بہتری کے خلاف ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہBJP نے، کوٹے میں اضافہ کرنے سے متعلق ریاستی قانون کو آئین کی نویں فہرست میں شامل نہیں کرنے دیا۔ BJP نے یہ الزام بھی لگایا کہ RJD، ملک میں ذات کی بنیاد پر مردم شماری کے نام پر، محض سیاسی شعبدے بازی کر رہی ہے۔ پارٹی کے ریاستی جنرل سیکریٹری Shivesh Ram نے کہا کہ RJD، ریزرویشن کے نام پر لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
Site Admin | September 1, 2024 9:59 PM